سرکش ریاستیں ناؤم چومسکی

Sale!

 675.00  800.00

Add to wishlist
Share
    سرکش ریاستیں
    عالمی معاملات میں طاقت کی حکمرانی
    ’’سرکش ریاستیں‘‘،ناؤم چومسکی کی تصنیف Rogue Statesکا اردو ترجمہ ہے۔ ناؤم چومسکی نڈر اور صداقتوں کو من وعن تسلیم اور بیان کرنے والے مفکر ہیں۔ انہوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بین الاقوامی سازشوں کا بھانڈا پھوڑنے کا عزم کیا ہوا ہے۔’’سرکش ریاستیں‘‘ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یہ کتاب ایسے ممالک کے ان حالات پر سے پردہ اٹھاتی ہے جو امریکی مفادات کے منافی تھے اور امریکہ نے انہیں سرکش ریاستیں قرار دے کرسزا دینے کا فیصلہ کیا اور پھر اس پر عمل درآمد کیا۔ یہ کتاب دھونس اور عالمی غنڈہ گردی قاری کے سامنے کھول کر رکھ دیتی ہے۔ چومسکی کہتے ہیں کہ امریکہ کا خود کو ’’عالمی پولیس مین‘‘ کہنا ہر جگہ کے پولیس مین کی توہین ہے، جس کا کام قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے نہ کہ اس کو پرزے پرزے کر دینا۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکش ریاستیں آمروں کی زیرحکمرانی ترقی پذیر ملک نہیں بلکہ اس کے برعکس خود امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں۔
    No. of Pages220

      Reviews

      There are no reviews yet.

      Be the first to review “سرکش ریاستیں ناؤم چومسکی”

      Your email address will not be published. Required fields are marked *