Tabdeli Ulti Par Gae / Saleem Safi

Sale!

 1,100.00  1,200.00

Add to wishlist
Share
    عمران خان کو اس امید کے ساتھ وزیراعظم بنایا گیا تھا کہ وہ ملکی معیشت کو بہتر کریں گے لیکن جی ڈی پی گروتھ جو ان سے قبل پانچ فی صد سالانہ سے زیادہ تھی ، ایک فی صد پر آگئی۔
    2019-20ءکے مالی سال کے دوران یہ شرح افغانستان سے بھی کم رہی جبکہ مہنگائی کی شرح افغانستان سے بھی زیادہ رہی۔ توقع یہ تھی کہ وہ پاکستان کو سنگاپور یا ملائشیا بنا دیں گے لیکن معاشی لحاظ سے الٹا انہوں نے افغانستان بنا دیا۔
    اسی طرح ان سے یہ امید لگائی گئی تھی کہ وہ خارجہ محاذ پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیں گے لیکن معاملہ الٹ ہوگیا ۔ چین کو ناراض کیا لیکن امریکہ کو بھی اپنا ہمنوا نہ بناسکے۔ سعودی عرب کو ناراض کیا لیکن ترکی و ایران کو بھی پوری طرح اپنا نہ بناسکے ۔
    انہیں اس امید کے ساتھ وزیراعظم بنا دیا گیا تھا کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کا خاتمہ کردیں گے لیکن انہوں نے ان دونوں کے گناہ بخشوا دئے اور ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا کہ ان کی سیاست کو ختم کرنے کی بجائے الٹا زندہ کردیا۔
    یہ توقع تھی کہ وہ قوم کو متحد کریں گے لیکن ان کے دور میں سیاست بدرجہ اتم نفرت اور پولرائزیشن کی شکار ہوگئی ۔
    توقع تھی کہ وہ میڈیا کو مضبوط بنائیں گے لیکن ان کے دور میں میڈیا کو معاشی لحاظ سے کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ سنسرشپ کے ذریعے عوام کی نظروں میں بے وقعت کردیا گیا ۔ہر حوالے سے معاملہ الٹ ہوگیا ہے

    Reviews

    There are no reviews yet.

    Be the first to review “Tabdeli Ulti Par Gae / Saleem Safi”

    Your email address will not be published. Required fields are marked *