Shaheed e Mashriq/ Mazhar Barlas

Sale!

 600.00  800.00

Add to wishlist
Share
    مجھے یہ جان کر از حد مسرت ہوئی ہے کہ شہید جمہوریت اور دخترمشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کی حیات وشخصیت پر پاکستان کے مایہ ناز صحافی جناب مظہر برلاس کی کتاب شہید ِمشرق منظر پر آ رہی ہے ۔تین دہائیوں پر محیط اپنی سیاسی زندگی میں محترمہ نے عوام کے حقوق ،جمہوریت،آئین کی حکمرانی اور مملکت پاکستان کے وقار وخود مختاری کے لیے بیش بہا قربانیاں دیں۔قید وبند سے لے کر جلا وطنی تک کی صعوبتیں برداشت کیں اور بالآخراسی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا ۔بلاشبہ دنیا کی تاریخ میں کسی ایک شخصیت نے مٹی کی محبت میں اتنا خراج کبھی ادا نہیں کیا۔یوں محترمہ اپنی شہادت میں امر ہو کر پاکستان کی داستان کا ایک درخشاں باب بن چکی ہیں ۔اس باب کو ضبط تحریر میں لا کر آنے والی نسلوں تک باطریق احسن پہنچانا ایک قومی فریضہ اور وقت کا قرض ہے۔
    جناب مظہر برلاس عہد حاضر کی صحافت کا نمایاں نام ہیںاور ملکی سیاست کے کئی اہم واقعات کے گواہ بھی۔اس لیے ان کی تصنیف سے یہ توقع رکھی جا سکتی ہے کہ یہ کتاب شعبہء درس و تدریس اور تحقیق سے وابستہ افراداورنئی نسل کے لیے معلومات کا مفید اور مستند ذریعہ ثابت ہو گی۔مجھے امید ہے کہ راہ حق میں دی جانے والی قربانیوں کی یہ داستان پڑھنے والوں کے لیے چشم کشا ثابت ہو گی اور وطن عزیز میں جمہوریت کے استحکام اور فروغ کے لیے انتہائی معاون اور مفید ہوگی۔
    ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
     سپیکر قومی اسمبلی

    Reviews

    There are no reviews yet.

    Be the first to review “Shaheed e Mashriq/ Mazhar Barlas”

    Your email address will not be published. Required fields are marked *