Kala Bagh Dam / Zafar Mehmood (Ex.Chairmain Wapda)

Sale!

 550.00  600.00

Add to wishlist
Share
    مملکت خداداد پاکستان ان دنوں جن گونا گوں مسائل کا شکار ہے ان میں آبی مسائل بھی شامل ہیں۔طویل خشک سالی اور غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری و ساری ہیں۔ ان مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیموں کی تعمیر وقت کی اشد ضرورت ہے ، ڈیم بنا کر ناصرف سیلاب کی تباہ کاریوں کو کم کیا جا سکتا ہے بلکہ پانی کو ذخیرہ کرکے آبی ضروریات کو کافی حد تک پورااور پن بجلی بنا کر ملک کو اندھیروں سے نجات دلوائی جا سکتی ہے۔ کالا باغ ڈیم بھی ایک ایسا ہی منصوبہ ہے جو کہ کئی دہائیوں سے زیر التوا ہے۔ مخالفت برائے مخالفت کی وجہ سے یہ ڈیم تنازعات کا شکار چلا آ رہا ہے۔آپس میں بات چیت کرکے صوبوں کے تحفظات کو دور بھی کیا جا سکتا ہے لیکن ہر حکومت مصلحت کا شکار ہو کر اس ڈیم کو پس پشت ڈالتی آئی ہے۔ محترم ظفر محمود صاحب جو کہ واپڈا کے چیئر مین رہے ہیں۔نہایت قابل اور زیرک بیورو کریٹ ہونے کے ناطے قوم کے اس دردکو محسوس کیااور ’’ پاکستان کے آبی مسائل کالا باغ ڈیم حقیقت کیا ، فسانہ کیا‘‘ کتاب تحریر کی جو اس منصوبے کے قابل عمل ہونے کے لیے دلائل سے بھر پورہے۔ہمیں بتایا ہے کہ بیرونی دنیا نے اپنے آبی مسائل کو کیسے حل کیا۔ اس ڈیم کے بننےسے خدشات میں کتنی حقیقت اور کتنے مفروضے شامل ہیں۔ اس کتاب کا مطالعہ کرکے آپ کالا باغ ڈیم کی اہمیت کو سمجھ سکیں گے۔

    Reviews

    There are no reviews yet.

    Be the first to review “Kala Bagh Dam / Zafar Mehmood (Ex.Chairmain Wapda)”

    Your email address will not be published. Required fields are marked *