پرستورائیکا ایک تحقیقی مقالہ | رعنا رضوی | شاہد رضوی

Sale!

 500.00  600.00

Add to wishlist
Share
    ایک نظر مصنف کے تعارف پر
    مصنف شاہد رضوی کے نام سے معروف تھے۔ ان کا پورا نام سید شاہد مسیح رضوی تھا ، سید عابد مسیح رضوی المشہدی ان کے والد تھے ان کے نام میں المشہدی کا لاحقہ اس لیے تھا کہ “مسیح” کا خطاب ان کے آباؤ اجداد میں سے کسی کو مشہد میں طبابت کے سلسلے میں ملا تھا ) ۔ شاہد رضوی 31 دسمبر 1933 ء کو ہندوستان کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے تھے۔ 14 سال کی عمر سے کمیونسٹ پارٹی کے کارکن کی حیثیت سے جدو جہد میں شامل رہے۔ تقسیم ہندوستان کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان منتقل ہو گئے اور کراچی سے بی اے تک تعلیم حاصل کی۔ پاکستان آنے کے بعد بھی وہ پارٹی اور ساتھیوں کے ساتھ مستقل رابطے میں رہے۔ ٹریڈ یونین کا رکن کی حیثیت سے وہ مزدور تحریک میں سرگرم عمل رہے، وہ ایک شاعر ، مصنف اور کالم نگار بھی تھے۔ انہوں نے دنیا میں ہونے والے مظالم کے خلاف اپنے ظلم کو ہتھیار بنا کر مزاحمت کی اور اس راہ میں بنا او قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ صعوبتیں ان کا حوصلہ نہیں تو ڈسکیں۔ ہر مشکل اور صعوبت کے بعد ان کے اندر اپنے آدرشوں کو پانے اور نظریے سے وفادار رہنے کا عزم مزید توانا ہوتا چلا گیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا منشور بھی انہوں نے تحریر کیا اور پارٹی کانگریس میں اس کا دفاع بھی کیا ۔ اگست 1997 ء میں دل کا ایک مہلک دورہ جان لیوا ثابت ہوا اور ان کو ہم سے جدا کر گیا ۔ ان کے انتقال کے بعد مجھے ان کی کتابوں سے پریستور ائی کا کا مسودہ ملا۔ جس کے مطالعے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود پریستو رائیکا اور سائنسی اور تکنیکی انقلاب کے حوالے سے کی گئی بحث میں آج بھی ہمارے لیے نغور وفکر کے کئی پہلو پنہاں ہیں۔ کیوں کہ 21 ویں صدی میں جنم لینے والی ایک نئی دنیا کو سمجھنے میں اس کتاب میں کی گئی بحث بہت بڑی مدد فراہم کر سکتی ہے۔ اس کتاب میں کی گئی تحقیق ایک دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔
    افسوس اس بات کا ہے کہ یہ کتاب میرے والد اور مصنف شاہد رضوی اور اس کا پیش لفظ تحریر
    کرنے والے کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکریٹری کامریڈ امام علی نازش کی زندگیوں میں شائع
    ہو کر منظر عام پر نہ آسکی ۔
    رعنا رضوی

    Reviews

    There are no reviews yet.

    Be the first to review “پرستورائیکا ایک تحقیقی مقالہ | رعنا رضوی | شاہد رضوی”

    Your email address will not be published. Required fields are marked *