ولی | Wali | Sumaira Hameed

Sale!

 600.00  1,000.00

Add to wishlist
Share
    ولی | Wali | Sumaira Hameed

    آپ سب جانتے ہیں کہ میں نے لکھنے کی ابتداء افسانوں سے کی۔ میرا یہ ماننا تھا کہ اگر میں ایک اچھی شارٹ اسٹوری لکھنے میں کامیاب ہو جاتی ہوں تب ہی میں ایک بہتر ناول لکھنے کے قابل ہو سکوں گی۔ امتل کے بار بار اصرار پر بھی میں نے ایک مدت مکمل ناول نہیں لکھے اورافسانے ہی لکھتی رہی۔
    تخلیق کار کا سفر چلتا رہتا ہے، وہ سیکھ سیکھ کر ہی آگے بڑھتا ہے، کوئی بھی کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا، لیکن کوشش جاری رکھنی چاہیے۔افسانہ”بوند بوند تماشا“وہ افسانہ تھا جس پر مجھے بہت زیادہ فیڈ بیک ملی تھی، یا اسے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔ یہ ایک نئی نویلی دلہن نوشی کی کہانی ہے جو ایسے گھر میں بیاہ کر آجاتی ہے جہاں پانی ایک بڑا مسلہ ہوتا ہے۔ نل بوند بوند ٹپکتا ہے، اور وہ یہ بوند بوند پانی جمع کر کر کے بہت تھک جاتی۔ تھکن صرف مشقت کی نہیں ہوتی، رویوں کی بھی ہوتی ہے۔ کہانی صرف پانی کی نہیں تھی، پانی سے درپردہ معاشرے کی کچھ تلخ حقیقتوں کی بھی تھی۔
    ایسے ہی اس کتاب میں شامل کہانی، “دائم الحبس” جمال درزی کی کہانی ہے جسے اس کی ماں سونا کاتنے پر لگا دیتی ہے۔ جہاں اس کی ماہرانہ قینچی کپڑے کاٹتی ہے، وہیں ماں کی لالچ جمال کی محبت کی ڈور کاٹ دیتی ہے۔ اندرون لاہور کی یہ کہانی ان سیلن زدہ روایتوں کی عکاسی بھی کرتی ہے جہاں گھر کا بڑا بیٹا کما کما کر بوڑھا ہو جاتا ہے،لیکن اس پر سے ذمہ داریوں کا بوجھ کم نہیں کیا جاتا۔
    افسانہ اوسر، ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو ہنستی کھلکھلاتی رہتی ہے، اسے محبت ہو جاتی ہے لیکن وہی خاندانی روایتیں، کہ اسے اپنے والدین کے آگے سر جھکانا پڑتا ہے۔ خاندان کے دباؤ میں کیے گئے نکاح کے بعد فرزانہ کے بلند بانگ قہقہے اپنی موت آپ مر جاتے ہیں، لیکن فرسودہ رسمیں زندہ رہ جاتی ہیں۔
    آپ سب ایک عرصے سے یہ چاہتے تھے کہ میرے تمام افسانے کتابی شکل میں موجود ہوں۔ تو یہ چاہت کتاب کی شکل میں حاضر ہے۔ میرے کل افسانوں کی تعداد کافی زیادہ ہے، وہ ایک کتاب میں نہیں آسکتے تھے، اس لیے آدھے افسانے کتاب ”ولی“ میں شامل کیے گئے ہیں اور باقی ماندہ کے لیے آپ کو دوسری کتاب کا انتظار کرنا ہو گا۔
    مجھے یقین ہے کہ کتاب کا ٹائٹل آپ کو پسند آچکا ہے۔
    کتاب کے لیے اپنا آڈر ان باکس کر سکتے ہیں۔
    میں اس وقت جس مقام پر ہوں، بلاشبہ یہ آپ سب کی محبت کی وجہ سے ہے۔اس لیے آپ سب کا بہت شکریہ!
    سمیرا 

     

    Reviews

    There are no reviews yet.

    Be the first to review “ولی | Wali | Sumaira Hameed”

    Your email address will not be published. Required fields are marked *