جدوجہاد زندگانی | آپ بیتی | Jado Jehad Zindgani | M Abbas Qureshi

Sale!

 600.00  750.00

Add to wishlist
Share
Category
    ہمارے محترم بھائی اور دوست قریشی صاحب جو کہ آج کل آرام کی زندگی گزار رہے ہیں، کی زندگی بہت انتھک اتار چڑھاؤ ، سنگلاخ چٹانوں اور پہاڑوں میں گذری ہے انہوں نے ملک کی ترقی اور دفاع کی مضبوطی کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ قریشی صاحب نے اپنی زندگی کا تجربہ اور نچوڑ صفحہ قرطاس پر لانے کی حقیر سی کوشش کی ہے۔ جس میں ان کا مقصد اپنے نو جوانوں کا حوصلہ بڑھانے ، ہمت دلانے اور اللہ سے نا امید نہ ہونے کی ایک تعلیم ہے۔ گو کے یہ واقعات ان کی پوری خدمات کے ایک تھوڑے سے حصہ کا احاطہ کرتے ہیں۔ لیکن اس میں ایک عظیم مقصد اور پیغام پہنچا ہے۔ اس کو پڑھ کر ان کے بعد آنے والے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔ یہ واقعات اس مقصد کے لیے انہوں نے بیاں کیے ہیں کہ اگر مقصد عظیم ہو تو راستے کی کسی بھی رکاوٹ کو عبور کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ محترم قریشی صاحب نے اپنی زندگی کا آغاز ایک ڈیلی ویجز کی حیثیت سے کیا وہ ایک لاہور جیسے میٹرو پولیٹن شہر میں پیدا ہوئے۔ اپنی یونیورسٹی میں کرکٹ ٹیم
    کے کپتان بنے اور پھر اسی زندگی کو چھوڑ کر عملی زندگی کے لیے ڈیرہ غازی خان کے ایک چھوٹے سے
    مضافاتی دیہاتی گاؤں میں آئے اور اپنی نوکری کا آغاز کیا۔
    انہوں نے اپنی ہمت اور انتھک محنت سے دن دگنی اور رات چگنی ترقی کی اور جلد ہی اسی ادارے میں مستقل بنیادوں پر منتخب ہوئے۔ اپنی چھتیس سالہ ملازمت کے دوران انہوں نے اپنے ملک کا چپہ چپہ چھان مارا اور اس ملک کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے میں کلیدی کر داور ادا کیا۔ بقول شاعر: امید ہے کہ ان کی ان کاوشوں سے بعد میں آنے والی نوجوان نسل بھر پور فائدہ اٹھائے گے۔ اور ان کے واقعات کو پڑھ کر ان کا حوصلہ اور بھی بڑھے گا اور کوئی بھی ناممکن کو ممکن بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کی کاوشوں کو قبول فرمائیں۔ ان کو لمبی عمر ، صحت اور ایمان کے ساتھ نصیب فرمائے۔ اور خدمت کے اس جذبے کو اس کی مغفرت کا ذریعہ
    بنائے۔
    صفحات 240

    Reviews

    There are no reviews yet.

    Be the first to review “جدوجہاد زندگانی | آپ بیتی | Jado Jehad Zindgani | M Abbas Qureshi”

    Your email address will not be published. Required fields are marked *