ایک زندگی۔۔۔۔۔۔؟ | Ek Zindgi,,. | Khalid Fetah Muhammed

Sale!

 280.00  350.00

ایک-زندگی-ek-zindgi-khalid-fetah-muhammed

Add to wishlist
Share
    خالد فتح محمد:
    میں اور اُس درحقیت ناول ” ایک زندگی۔۔۔۔۔۔؟“ میں ایک ہی کردار کے دو عکس ہیں۔ میں کا عکس ناول میں اپنے اندر کی حقیقی خواہشوں کا ترجمان جبکہ اُس کا کردار ان کرداری اوصاف کا پرتو ہے جو ہماری تربیت کا شاخسانہ ہوتا ہے۔ پورا ناول ایک ہی کردار کے ان دو رخوں کے گرد بُنا گیا ہے۔ مرکزی کردار اپنے اکلاپے کی بدولت مختلف طرح کے خیالات کی تکرار میں بندھا ہوا ہے یہ تکرار بعض جگہوں پر بوجھل بھی لگتی ہی لیکن مرکزی کردار کی محدود زندگی کے محدود پہلووں کی بدولت اپنی گنجاٸش ناول میں پیدا کرنے میں کامیاب رہتی ہے۔ ناول کا کینوس بہت وسیع نہیں ہے جیسا کہ ناول کے چلت انداز میں اب سند سمجھا جاتاہے۔ اس ناول کا مرکزی کردار اپنی حد درجہ محدود زندگی میں قید ہے جس میں ایک باغ اور گھریلو ملازمہ موجود ہیں۔ جیسے باغ اور کھیت خالد فتح محمد کے مستقل کردار ہیں ویسے ہی ایک پراسرار عورت یعنی گھریلو ملازمہ بھی اس ناول میں موجود ہے۔ ناول بڑھاپے کے نزدیک پہنچے ایک ایسے بوڑھے کی داستان ہے جو عمر کے اس حصے میں جنسی خلا کو بہت زیادہ محسوس کرنے لگا ہے۔ ایسے میں ایک عورت ہی اس کی طرف پہل کرکے اسے اس بند خول سے باہر نکالتی ہے جو اس کی بچپن کی تربیت نے اس کے گرد ترتیب دیا ہوتا ہے۔

    Reviews

    There are no reviews yet.

    Be the first to review “ایک زندگی۔۔۔۔۔۔؟ | Ek Zindgi,,. | Khalid Fetah Muhammed”

    Your email address will not be published. Required fields are marked *