اردو کے شکار خاکے سیٹ
Sale!₨ 2,400.00 ₨ 3,000.00
اردو-کے-شکار-خاکے-سیٹ
موت کیا ابدی زندگی کا دروازہ ہے
یا ہمیشہ کے لئے خاتم ہے؟
ہر کسی نے اس سوال کا کوئی نہ کوئی جواب ڈھونڈ رکھا ہے کہ اس کو نظر انداز کرنا محال ہے۔ لیکن یقین کے ساتھ کوئی بات کہی جا سکتی ہے تو وہ بس یہ ہے کہ زندگی ایک سٹیج ہے جس پر ہم سب اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور پھر ہمیشہ کے لئے غائب ہو جاتے ہیں۔ پیچھے رہ جانے والوں کے پاس یادیں ہی رہ جاتی ہیں۔
یہ یادوں کی کتاب ہے۔۔۔ “اُردو کے شاہکار کارخاکے” ہیں جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے نامور لوگوں کے خاکے موجود ہیں۔ اُردو ادب میں اس سے پہلے بھی بے شمار لوگوں نے خاکوں کا انتخاب کیا لیکن یہ پہلا انتخاب ہے جس میں ایک جگہ پر سینکڑوں شخصیات پر خاکے موجود ہیں۔ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ خلیل احمد نے ایک ایسا کام کیا جو اس سے پہلے تدوین کی دنیامیں نہیں ہوا۔ ان کی یہ کتاب مستقبل میں خاکے پر کام کرنے والوں کے لئے ایک حوالے کا کام دے گی کیونکہ اس میں بے شمار ان شخصیات کے خاکے موجود ہیں جو ہماری نظروں سے اوجھل ہو چکے تھے۔ شخصی خاکوں پر اس سے پہلے بھی بے شمار انتخاب شائع ہو چکے ہیں اور ایسے انتخاب عام طور پر مرتب کرنے والے کی پسندیدہ شخصیات پر بھی ہوتے ہیں لیکن خلیل احمد نے اساتذہ سے لے کر دور حاضر کے نمائندہ افراد پر خاکے جمع کر کے ایک شاندار کتاب ترتیب دی ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.