شوگر سٹریٹ | Sugar Street

Sale!

 400.00  500.00

شوگر-سٹریٹ

Add to wishlist
Share
    نجیب محفوظ
    ——————
    دنیائے عرب کے مایہِ ناز ناول نگار نجیب محفوظ بیسویں صدی عیسوی کے عالمی ادب کا انتہائی اہم نام بن کر اُبھرے ۔ تین حصوں پر مشتمل ان کے ناولوں کو مثلثیاتِ قاہرہ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے جن میں ” پیلیس واک” ، پیلس آف ڈیزائر” اور” شوگر سٹریٹ” شامل ہیں جو عرصۂ دراز تک دنیا کے سب سے زیادہ بکنے والے ناولوں کی فہرست میں شامل رہے وہ 1911 میں مصر کے تاریخی شہر قاہرہ میں پیدا ہوئے اور اس کے مضافاتی علاقے اَغوزہ میں اپنی بیوی اور دو بیٹیوں سمیت آخری وقت تک مکین رہے اُنھوں نے تیس سے زیادہ ناول تخلیق کئے اس کے علاوہ افسانوں اور ڈراموں کے کئی مجموعے بھی شائع کئے اُن کی ادبی خدمات کے صلہ میں اُنھیں 1988 میں ادب کے نوبل انعام سے بھی نوازا گیا اپنی کئی تخلیقات اور ناولوں کی وجہ سے مصر کے مذہبی حلقوں کی طرف سے مطعون بھی کیا گیا اور ان پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا لیکن 2006 میں وہ اپنی طبعی موت ہی مرے جبکہ ان کی عمر 94 سال تھی

    Reviews

    There are no reviews yet.

    Be the first to review “شوگر سٹریٹ | Sugar Street”

    Your email address will not be published. Required fields are marked *