اقبال اور نیا نوآبادیاتی نظام | Iqbal Niya noabadiyati Nazam

Sale!

 320.00  400.00

اقبال-اور-نیا-نوآبادیاتی-نظام

Add to wishlist
Share
    اقبال اور نیا نوآبادیاتی نظام |
    (مابعد نوآبادیاتی سیاق میں افکارِ اقبال کا مطالعہ)
    Iqbal aur Naya No-abadiati Nizam
    ڈاکٹر محمد آصف
    نیا نو آبادیاتی نظام (Neocolonialism) اُس “تہذیبی مشن” کا نیا رنگ روپ ہے جس کا آغاز سولہویں صدی میں ہوا اور جس کے “ثمرات” اٹھارویں صدی میں ملنا شروع ہو ئے. یہ نو آبادکاروں کے قدیمی خواب کی تعبیری صورت ہے کہ آج ہم ایسے ممالک کمزور جمہوریت، آئی ایم ایف، عالمی بینک، یورپی یونین، تجارتی منڈیوں میں قیمتوں کے کنٹرول، عالمی ادارہ تجارت…. کی صورت میں بھگت رہے ہیں.
    ہمارے شاعروں میں شاید اقبال پہلا شاعر ہے جس نے “مہذب معاشرے” کے ان “مقاصدِ جلیلہ” کو بھانپ لیا تھا، جس کا اظہار انھوں نے متعدد جگہوں پر کیا ہے.
    یہ علم، یہ حکمت، یہ تدبر، یہ حکومت
    پیتے ہیں لہو، دیتے ہیں تعلیم مساوات
    ان موضوعات کو اردو تنقید کی دنیا میں باقاعدہ متعارف کرانے میں محترم ڈاکٹر ناصر عباس نیر کا اساسی کردار ہے.
    استادِ محترم ڈاکٹر محمد آصف نے اپنی نئی کتاب “اقبال اور نیا نو آبادیاتی نظام” میں عالمی طاقتوں کی ان ریشہ دوانیوں کو فکرِ اقبال کے تناظر میں نشان زد کیا ہے.
    یہ کتاب تین ابواب میں منقسم ہے. پہلا باب امپریلزم، نو آبادیاتی نظام، نیا نو آبادیاتی نظام کے نظریاتی مباحث پر مشتمل ہے، جس میں اس نظام کی ماہیت، نفسیات اور طریق واردات پر بات کی گئی ہے.
    دوسرے باب میں نو آبادیاتی نظام کے تاریخی تناظر کو دیکھا گیا ہے. اسی باب کو دو ذیلی ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں عالمی نوآبادیاتی منظر نامہ اور برصغیر کی نوآبادیاتی صورتحال پر بامعنی گفتگو کی ہے.
    اقبال اور نیا نو آبادیاتی نظام اس کتاب کا تیسرا باب ہے جس میں ڈاکٹر صاحب نے افکارِ اقبال کا مطالعہ مابعد نوآبادیاتی سیاق میں کیا گیا ہے.
    اس انداز میں مطالعہ اقبال کو اب تک نظر انداز کیا گیا ہے چنانچہ فکرِ اقبال پر اس حوالے سے یہ اپنی نوعیت کے ابتدائی تحقیقی کاموں میں سے ایک ہے.
    زیر بحث کتاب سے قبل ڈاکٹر صاحب “اسلامی اور مغربی تہذیب کی کشمکش(فکرِ اقبال کے تناظر میں) کے عنوان سے اپنے مطالعات پیش کر چکے ہیں جو ان کے پی ایچ ڈی کے مقالے کی کتابی صورت ہے. یہ مقالہ انھوں نے استادِ محترم ڈاکٹر انوار احمد کی نگرانی میں لکھا تھا.
    ڈاکٹر صاحب کا اختصاص یہ ہے کہ انھوں نے فکرِ اقبال کو “رحمتہ اللہ علیہ کی کھونٹی” پر نہیں لٹکایا بلکہ اقبال کو ایک نئے تناظر میں دیکھا ہے.

    Reviews

    There are no reviews yet.

    Be the first to review “اقبال اور نیا نوآبادیاتی نظام | Iqbal Niya noabadiyati Nazam”

    Your email address will not be published. Required fields are marked *