میں بھی نظم ہوں | Mein Be Nazum Hu

Sale!

 480.00  600.00

راسخ-کی-تلاش____اور-سانٹ

Add to wishlist
Share
Category
    راسخ کی تلاش____اور سانٹ.
    انسان عمر بر جستجو میں رہتا ہے۔ تلاش اور کھوج میں لگارہتا ہے۔ تلاش جان کی ہو یا جہان کی مگر کبھی ختم نہیں ہوتی۔ اس راستے میں ہمیشہ مشکلات آتی ہیں۔ پرخار راستے حوصلہ شکن مراحل، بے بسی اور نا امیدی…. اور پھر خود سے حوصلہ مستعار۔۔۔لیکر چلتے جانا … بڑھتے جانا…. منزل کی طرف قدم قدم رینگتے جانا … اور بالآخر سرنگ کے آخر پر روشنی نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ ایک امید…. حوصلہ اور ہمت نظر آتی ہے۔ منزل نظر آتی ہے۔
    “میں بھی ایک نظم ہوں میں محمد رفیق راسخ نے سانٹ‘‘ کی تاریخ کو جس طرح کھوجا اور پھر اس کی تلاش میں اطالوی‘ سر زمین پر جنم لینے والی اس صنف کے اولین ایام سے لے کر زبانِ یار میں اس کے ارتقاء کو تلاش کیا۔ تلاش کے اس سفر میں جو عرق ریزی انہوں نے کی … اس میں یقیناً ان کو ذہنی اور جسمانی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑا.۔۔
    قدم قدم پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔مگر رات نے اپنے راح ارادے کی بنیاد پر منزل کی تسخیر کر لی۔ اور اُردو ادب میں’’سانٹ‘ کی تاریخ اور اس کا ارتقائی سفر قرطاس ابیض پر منتقل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
    “میں بھی ایک نظم ہوں“نقد وادب کے چاہنے والوں کے لیے یقیناً ایک کارآمد اور سودمند اضاف ثابت ہوگی۔ بلکہ اس کو بنیاد بنا کر اس صنف پر صرف مزید کام کیا جا سکے گا بلکہ یہ ابتدائی سفر …. راسخ کی عرق ریزی آئندہ اس میدان میں تحقیق کرنے والوں کے لیے ایک نیا اور میناره روشنی فراہم کرے گی جو کہ تاریخ اُردو میں ایک خوبصورت اضافی کا باعث بنے گی۔
    الله تعالی راسخ صاحب کے دل و دماغ کو مزید جلا بخشے اور ان کوتر پر تحقیق کے اس سفرکو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
    سگ درتو۔۔۔۔
    لیاقت علی ملک
    پی ایس پی، پی پی ایم
    ۲۱اگست ۲۰۱۸ء۔
    ________ترتیب ابواب_______
    ____باب اول___
    •جدید اردو شاعری
    حوالہ جات
    _____باب دوم___
    اردو سانٹ کا اوّلین دور
    •عظیم الدین احمد
    •عظمت اللّٰہ خان
    _____باب سوم_____
    اردو سانٹ نگاری کا وسطی اور سہنری دور
    •اختر شیرانی
    •ن م راشد
    •ضیا فتح آبادی
    •شائق وارثی
    حوالہ جات
    _____باب چہارم____
    •اردو سانٹ تقسیم کے بعد
    •ڈاکٹر عزیز تمنائی
    •ڈاکٹر حنیف کیفی
    •ڈاکٹر ناظم جعفری
    •ڈاکٹر خلیل الرحمٰن راز
    •دیگر سانٹ نگار
    •حوالہ جات
    ___کتابیات___
    میں بھی نظم ہوں۔
    ( اردو شاعری میں سانٹ نگاری)
    __محمد رفیق راسخ__
    صفات 264

    Reviews

    There are no reviews yet.

    Be the first to review “میں بھی نظم ہوں | Mein Be Nazum Hu”

    Your email address will not be published. Required fields are marked *